• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔وولٹیج میں کمی اور لوڈشیڈنگ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں بجلی کے بار بار ٹرپ ہورہی ہے جس کی وجہ سے قیمتی اشیا خراب ہوگئیں،شہر کے کاروباری علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ سے تاجر برادری کو بھی مشکلات کا سامنا ہے جب کہ خواتین کو بھی امور خانہ داری میں بجلی کی بار بار لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کیسکو نے اضافی لوڈشیڈنگ کو معمول بنا لیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید