• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازشی عناصر کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کا اجلاس ضلعی صدر سردار سحر گل خلجی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان سمیت تمام عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس میں ملکی و صوبائی صورتحال و پارٹی امور پر غورجبکہ ضلعی رپورٹ پیش کی گئی، جس پر غوروخوص کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ چند سازشی عناصر پارٹی کو بلوچستان اور خاص طور پر کوئٹہ میں نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اور اپنے مفادات کیلئے ضلع کوئٹہ کے امور میں بے جا مداخلت کررہے ہیں جس کی ضلع کوئٹہ کی کابینہ شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کرتی ہے کہ ہم کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اجلاس میں صوبائی قائدین کی جانب سے ڈسٹرکٹ کوئٹہ کو مسلسل نظرانداز کرنے کی مذمت کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ جلد صوبائی قیادت سے ملاقات کی جائے گی اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور یہاں کا ہر عہدیدار اور کارکن نوازشریف کا سپاہی اور پارٹی کا مخلص و نظریاتی ورکر ہے۔ ہر مشکل دور میں ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے عہدیداروں نے قربانیاں دیں، انتخابات میں ہر طرح کی مخالفت کے باوجود ہم نے پارٹی کیلئے کام کیا لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ایک مخصوص ٹولہ پارٹی اور خاص طور پر ڈسٹرکٹ کوئٹہ کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی قیادت سے ملاقات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید