کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک میں رہزنوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔تفصیلات کے مطابق کچلاک میں چند روز قبل مسلح رہزنوں نے ایک نوجوان عطاءاللہ سے موبائل موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی تھی اور مزاحمت پر رہزنوں نے فائرنگ کرکے نوجوان عطاءاللہ کو زخمی کردیا تھا۔زخمی نوجوان کو آنکھ میں گولی لگی تھی جس سے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔جہاں پر وہ زیر علاج رہا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔انہیں کچلاک قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔فاتحہ خوانی کچلاک میں ان کی رہائش گاہ پر ہورہی ہے۔