• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے؟ راہول گاندھی نے اپنا سوال پھر دہرا دیا

راہول گاندھی — فائل فوٹو
راہول گاندھی — فائل فوٹو

بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ آج پھر پوچھ رہا ہوں کہ کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے؟

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے وزیرخارجہ جے شنکر کا جواب نہ آنے پر اپنا سوال آج پھر دہرادیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ جے شنکر کی خاموشی صرف معنی خیز نہیں بلکہ مجرمانہ اور قابلِ مذمت ہے۔ آج پھر پوچھ رہا ہوں کہ کیا بھارت نے اپنے طیارے اس وجہ سے گنوائے کہ پاکستان کو حملوں کا پیشگی علم تھا؟

ایک بیان میں راہول گاندھی نے کہا کہ یہ محض کوتاہی نہیں بلکہ ایک سنگین جرم تھا۔ قوم سچ جاننا چاہتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر آج سے 24 مئی تک نیندر لینڈز، ڈنمارک اور جرمنی کا دورہ کریں گے، جہاں حکام کو آپریشن سیندور سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید