• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن کے ہائیڈرنٹس کی دوبارہ نیلامی کا عمل شروع

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سب سے زیادہ تنقید کی زد میں رہنے والے شعبے،کراچی واٹر کارپوریشن کے زیر انتظام پرائیویٹ کنٹریکٹرز کے ذریعےچلنے والے7 ہائیڈرنٹس کی دوسالہ مدت 29 مئی 2025 کو مکمل ہو جائے گی دوبارہ نیلامی کے لئےسات رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئ ہےواضح رہے واٹر کارپوریشن ہر دو سال بعد ان کی نیلامی کا عمل دہراتا ہےموجودہ کنٹریکٹرز کی مدت کے ختم ہونے میں چند دن باقی رہ گئے ہیں تاہم اگر کمیٹی مناسب سمجھے تو نیلامی کے عمل کو ایک ماہ تک موخر کیا جا سکتا ہےکیونکہ ابھی تک نیلامی کے لئے اشتہارات نہیں دئے گئے ہیں گزشتہ نیلامی کے عمل میں 13 کمپنیوںنے کوالیفائی کیا تھا اور6 نے ہائیڈرنٹس چلانے کے ٹھیکے حاصل کئے تھے واٹر بورڈ نے اس مد میں 450 روپےفی ہزار گیلن کی ریزرو پرائس رکھی تھی اور آکشن میں بھی قیمت اس کے قریب قریب رہی تھی دوسال پہلے ہائیڈرنٹس سےواٹر بورڈ کی ماہانہ آمدن 6 کروڑ روپے ہوا کرتی تھی جو بڑھ کر اب 25 کروڑروپے ماہانہ تک پہنچ چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید