• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم اپنا وفد بیرون ملک بھیجیں گے، شبلی فراز کا اعلان

اسلام آبا ناصر چشتی ،خصوصی نمائندہ) سینٹ میں اپوزیشن لیڈرشبلی فراز نے پاک بھارت صورت حال کے حوالے سے بیرون ممالک وفود میں اپوزیشن کو شامل نہ کرنے پر شکوہ کیاوزیرقانون نے یقین دہانی کرادی کہ پارلیمانی وفود میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو شامل کیا جائیگا، سینیٹ اجلاس کے دوران شبلی فراز نے کہا قومی مسئلے پر اپوزیشن کو نظر انداز کیاگیا،ہم اپنا وفد بیرون ملک بھیجیں گے،ایوان میں انڈیا کی جارحیت اور پانی کی بندش کے حوالے سے بحث ہوئی ہے ، ہم نے دیکھا کہ حکومت نے کچھ کمیٹیاں بنائیں لیکن بدقسمتی سے کمیٹیوں میں جو نام شامل ہیں اس میں اپوزیشن کا کوئی رکن شامل نہیں ،حکومت بڑی تنگ نظری کا مظاہر ہ کر رہی ہے، انہوں نے کہاکہ ہم شامل نہیں ہونا چاہتے ہیں مگر یہ ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں انہوں نے کہاکہ جو بھی ہوا ہے یہ ملک کیلئے اچھا نہیں ہوا ہے پاکستان کیلئے ہم سب اکھٹے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید