• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ دورہ برشور کے موقع پر اہم منصوبوں کا اعلان کرینگے‘ خالو جان کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)ٹرانسپورٹروقبائلی رہنما حاجی خالوجان کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ میرسرفراز بگٹی کو دورہ برشور پر خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے کہ وزیراعلیٰ علاقے کی محرومیاں دور کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائینگے اور عوام کے بنیادی مسائل حل اور ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرینگے، ایڈ وائزر اینڈ فوکل پرسن کلیم اللہ کاکڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ کا دورہ ہمارے علاقے کی ترقی اور بہبود کیلئے ان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ،وزیراعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ علاقہ میں تعلیم صحت کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے ۔
کوئٹہ سے مزید