• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں اشرف نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

ہمایوں اشرف نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ سمیت بہت سارے مرد اب جلدی شادی نہیں کر رہے ہیں؟ اس کی وجہ کیا ہے؟ 

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک تو بہت عرصے تک اکیلے زندگی گزارنے کے بعد اکیلے رہنے کی عادت بھی ہوجاتی ہے اور بڑی وجہ یہ ہے کہ اب شادی کے لیے اعلیٰ معیار چاہیے ہوتا ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ انسان اپنے ارد گرد ہونے والی شادیوں کے تجربے سے بھی بہت ساری چیزیں سیکھتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس لیے میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس شخص کی شادی کامیاب نہیں ہوسکتی جو حقیقت پسند نہ ہو تو شادی صرف تب کرنی چاہیے جب وہ انسان آپ کو مل جائے جیسا انسان آپ کو اپنی زندگی میں چاہیے۔

ہمایوں اشرف نے کہا کہ مجھے ابھی تک وہ انسان نہیں ملا جو مجھے اپنی زندگی میں چاہیے اس لیے شادی نہیں کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید