• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے چھٹیوں کا اعلان،اوقات کار صبح 11.30 تک ہونگے

لاہور(خبرنگار) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے سکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔ وزیر تعلیم نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا آغاز 28 مئی سے ہوگا جبکہ 28 مئی سے قبل سکولوں کے نئے اوقات کار صبح 7.30 سے 11.30 بجے تک ہوں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں چھٹیاں 28 مئی سے 14 اگست تک ہوں گی۔ 15 اگست سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔ محکمہ سکولز اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
لاہور سے مزید