کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں میزبان نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا صحافتیآزادی کے لحاظ سے 180ممالک میں سے 151واں نمبر، یہ پہلی دفعہ ہے کہ کسی سویلین حکومت نے فوجی سربراہ کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔
نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ آج سنایا ہے ہم مطمئن اور خوش ہیں اور ہمیں امید ہے کہ مجرم جلد سے جلد پھانسی پر چڑھے کیوں کہ اس طرح کے درندے اگر معصوم بچوں کی جان لیتے رہیں گے تو اس ملک میں قانون اور انصاف کے نام کی کوئی چیز نہیں رہے گی تو یہ بہت ضروری ہے کہ اس طرح کے اور جتنے بھی کیسز ہیں ان سے جلد نمٹاجائے اور اس طرح کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے مجرم کو پورا پورا ٹرائل کا موقع دیا گیا تھا۔
میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے اور یہ عہدہ حاصل کرنے والے ایوب خان کے بعد دوسرے فوجی سربراہ بن گئے ہیں
لیکن یہ پہلی دفعہ ہے کہ کسی سویلین حکومت نے فوجی سربراہ کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔