اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مالی سال 2025-26 کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کا تعین کر لیا ہے، جس کے تحت درآمد شدہ گیس کے استعمال میں اضافے کی وجہ سے گیس کے تمام زمروں کے صارفین کے لیے مقررہ قیمت 1895.5 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔ گیس ٹیرف میں اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ تاہم، ریگولیٹر نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 103.95 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی ہے، جس کے بعد تمام صارفین کے لیے مقررہ قیمت 1658.55 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔