• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی کا حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظر ثانی کا مطالبہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(ایف پی سی سی آئی)نے حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وفاقی حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز نے انکم ٹیکس آرڈیننس مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس افسران کو اکانٹس منجمد کرنے اور پیسے نکالنے کے لامحدود اختیارات دینا درست نہیں، اس اقدام سے ٹیکس وصولی میں اضافے کے بجائے کرپشن میں اضافہ ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید