• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکاح سے متعلق حالیہ قانون فی الفور واپس لیا جائے، مولانا حنیف جالندھری

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) مولانا محمد حنیف جالندھری ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے 18 سال سے کم عمری کی شادی کے حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کیے گئے بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان میں کسی ایسے قانون کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو صریحاً قرآن و سنت کےخلاف ہو یہ اقدام قرآن و سنت اور اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہےنکاح سے متعلق حالیہ قانون فی الفور واپس لیا جائے، ۔ اپنے بیان میں مولانا جالندھری نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ اس حساس اور اہم معاملے کو اسلامی نظریاتی کونسل میں بھیجنے کے بجائے، بیرونی قوتوں کے دباؤ پر قانون سازی کی گئی، جو نہ صرف پاکستان کے آئینی و دینی تشخص کے خلاف ہے بلکہ اس سے عوامی جذبات کو بھی شدید ٹھیس پہنچی ہے۔
اہم خبریں سے مزید