آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: حجِ بدل کی شراط کیا ہیں؟براہِ کرم تفصیل سے آگاہ فرما دیں؟
جواب: 1- جس کی طرف سے حج کیا جا رہا ہے اس پر مال داری اور صحت کی بناء پر حج کا واجب ہونا۔
2- ہمیشہ کے لیے معذور ہونا۔
3- میت کی طرف سے نیت کرنا۔
4- میت کے وصی کا حج بدل کے لیے حکم کرنا۔
5- حج کے اخراجات کا اکثر حصہ میت کے مال سے ہونا۔
6- جسے حج بدل کا حکم کیا گیا ہے، اس کا خود حج بدل کرنا ۔
7- میت کی طرف سے حج کا تعین کرنا۔
8- اجرت کی شرط نہ ہونا۔
9- میت نے اگر کسی خاص شخص کو متعین کیا ہو تو اسی کا حج کرنا۔
10- میت کا آخر عمر میں خود حج سے معذور ہوجانا ۔
11- سوار ہوکر حج کے لیے جانا۔
12- اگر ایک تہائی ترکہ میں گنجائش ہو تو میت کے وطن سے حج کے لیے جانا، ورنہ جہاں سے ممکن ہو، وہیں سے حج کے لیے روانہ ہوجانا۔
13- میقات سے یا اس سے پہلے احرام باندھنا۔
14- حج کو فاسد نہ کرنا۔
15- میت کے وصی کے حکم کی مخالفت نہ کرنا۔
16- ایک حج کا احرام باندھنا، کئی افراد کی طرف سے حج کا احرام نہ باندھنا۔
17، 18- میت اور مامور دونوں کا عاقل وبالغ ہونا۔
19- مامور کا ہوشیار وباتمیز ہونا۔
20- مامور کا اپنی مصروفیات میں مشغول ہوکر حج کو قطعاً فوت نہ کرنا۔
حج بدل کے متعلق مزید تفصیلات مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ کے رسالے میں دیکھی جاسکتی ہیں۔