• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی اہلکار پرحملے میں ملوث ملزمان گرفتار کیے جائیں، انجمن اخبار فروشاں

کوئٹہ ( پ ر )انجمن فلاح وبہبور اخبار فروشاں نے اخبار مارکیٹ پلازے میں سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار پرقاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکار پرحملے میں ملوث تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔کوئٹہ عدالت روڈ پر واقع اخبار مارکیٹ پلازہ میں بدھ کوگیٹ کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار محمد عمر پرایک سلور رنگ کے کار میں آنے والے افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ حملہ آور جن کی تعداد 13 کے قریب بتائی گئی ہے نے پلازے کے اندر توڑ پھوڑ بھی کی اور املاک کو نقصان پہنچایا ۔ انجمن اخبار فروشاں نے شہر کے وسط میں ہونے والے اس حملے کی فوری اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد سول لائنز پولیس نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ حملے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ہوگئی ہے اور پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے ۔مگر ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہیں کیے گئے ۔ انجمن اخبار فروشان نے مطالبہ کیا ہے کہ اخبار مارکیٹ کی سیکیورٹی کے لیے مذید موثر اقدامات کیے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید