کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی و دیگرنےوفاقی کابینہ کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں، حب الوطنی اور قومی سلامتی کے لئے خدمات پوری قوم کے لئے باعث فخر ہیں۔جنرل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جس عزم اور بہادری کے ساتھ اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ کیا وہ تاریخ کا روشن باب ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر ریاست ہے ، پاکستان کے قیام میں لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے، مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد میاں نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو دوبارہ اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے اور ملک کے تحفظ اور بقاء کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔