• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل عاصم منیر کیلئے فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کے جذبات کی عکاسی ہے، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) رکن بلوچستان اسمبلی محترمہ فرح عظیم شاہ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر پوری قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف ایک فرد کے لیے بلکہ پوری قوم کے وقار، فخر اور یکجہتی کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز عوام کے دلوں میں جنرل عاصم منیر کے لیے موجود محبت، اعتماد اور احترام کا مظہر ہے انہوں نے اس فیصلے کو پاکستانی عوام کے جذبات کی بھرپور عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر پر فخر ہے۔ اُن کی قیادت، تدبر، اور دشمن کی سازشوں کے خلاف حکمت عملی نے وطنِ عزیز کو مضبوط تر کیا ہے انہوںنے جنرل عاصم منیر کی عسکری اور قومی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی ولولہ انگیز قیادت نے نہ صرف افواجِ پاکستان کو مزید منظم کیا بلکہ عوام اور فوج کے درمیان رشتہ مزید مضبوط کیا۔
کوئٹہ سے مزید