کوئٹہ(پ ر) بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرمیر عطاء اللہ لانگو نے خضدار میں اسکول کے بچوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسکول جانے والے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی ہے معصوم بچوں کے قتل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں حکومت دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے لائے بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال قابل تشویش ہے حکومت دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔