• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کا کچلاک میں تربیتی کیمپ کا انعقاد

کوئٹہ(پ ر)ایک روزہ آرچری ٹریننگ کیمپ کا انعقاد گورنمنٹ ہائی سکول کچلاک میں ہوا ،بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے کیمپ میں گورنمنٹ ہائی سکول کچلاک ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اخونذادہ کاریز ، بو علی سینا پبلک ماڈل سکول کچلاک ودیگر تعلیمی اداروں کے طلباءکو عنایت اچکزئی نے تیر اندازی کی تربیت دی،واضح رہے کہ محمد امین بادینی کی سربراہی میں قائم بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن نے محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے 15, 16 اور 17 مئی کو گورنمنٹ سپیشل ہائی سکول میں کوئٹہ کے مختلف سکولوں کے طالبعلموں کیلئے تین روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 300 کے قریب طالبعلموں نے تربیت حاصل کی۔
کوئٹہ سے مزید