• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن فائرنگ واقعہ: دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھائیں گے، اسرائیلی وزیرِاعظم

اسرائیلی وزیرِاعظم  نیتن یاہو نے دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان کردیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے پر اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا دل واشنگٹن میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھائیں گے۔

نیتن یاہو نے کا کہنا تھا کہ یہ حرکت ہم سے نفرت کرنے والوں نے کی، انہیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔

وشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان ٹال نایم نے کہا ہے کہ ہم اس خبر کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہمارے سفارتخانے کے 2 اہم اہلکار آج قتل ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمیں امریکا میں اپنے محافضوں پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ہماری حفاظت کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید