اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی کابینہ کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے بھی 1847پوسٹیں ختم کردی ہیں۔ ان میں سے 945 پوسٹوں کو ختم ( Abolish) کیا گیا جبکہ 902 پوسٹوں کو متروک (Dying cadre) قرار دیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت کی کل پوسٹیں 4621 ہیں۔ 1361پوسٹیں خالی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جو پوسٹیں ختم کی گئی ہیں ان میں وزارت ہا ئوسنگ کی مین وزارت کی اپنی 25پوسٹیں ہیں۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کی 1598پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔اسٹیٹ آفس کی 66۔فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ اتھارٹی کی 50۔پاکستان ہا ئوسنگ اتھارٹی فائونڈیشن کی 51۔نیشنل کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ کی31اور پیپکا ( PEPAC)کی 26پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔