• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل لوڈشیڈنگ، نیپرا کا کے الیکٹرک پر شدید اظہارِ برہمی

اسلام آباد(اسرار خان )پاکستان کے پاور ریگولیٹر نیپرا نے جمعرات کو کراچی میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ پر کےالیکٹرک پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔کوئی سنجیدہ منصوبہ پیش نہ کرنے پر سخت تنقید اور شہر قائد میں بدترین لوڈشیڈنگ پر کمپنی کی وضاحت کوبچکانہ اور زمینی حقائق سے لاتعلق قرار دیا۔ یہ بات نیپرا کی ایک عوامی سماعت کے دوران کہی گئی جو مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر ہو رہی تھی۔کےالیکٹرک نے مارچ 2025 کے لیے فی یونٹ 5.02 روپے کمی کی درخواست کی ہے، جس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔ یہ ریلیف چند مخصوص صارفین کے علاوہ تمام پر لاگو ہوگا۔گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہریوں اور کاروباری نمائندوں نے لوڈشیڈنگ کی بدتر ہوتی صورتحال کو ناقابل برداشت قرار دیا۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے نمائندے نے نیپرا کو بتایا کہ بجلی کا بحران روزمرہ زندگی اور کاروباری سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید