اسلام آباد (این این آئی)بین الاقوامی مالیاتی اداروں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے مطالبے پر پنشن اصلاحات پر عملدرآمد کے لئے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو جاری مراسلہ میں ہدایت کی ہے کہ گریڈ 1سے 16تک کے ان تمام ملازمین کا ریکارڈ 26مئی تک فراہم کیا جائے جنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی حیثیت ریگولر یا کنٹریکٹ میں دوبارہ ملازمت اختیار کی ہے۔