• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ثالثی نے مودی سرکار کیلئے نئی پریشانی کھڑی کردی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ بھارت کی جانب سے بار بار ٹرمپ کے بیانات خاص طور پر سیز فائر کی تردید کیوں کی جارہی ہے؟جواب میںتجزیہ کار محمل سرفراز، ارشاد بھٹی، مظہر عباس اور شہزاد اقبال نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مداخلت کی تو یہ مودی حکومت کے لیے ایک اور سفارتی شکست ہوگی، امریکی ثالثی سے ممکنہ جنگ بندی کی خبروں نے مودی سرکار کیلئے نئی پریشانی کھڑی کر دی ، امریکی نائب صدر کے ذریعے بھارت نے سیز فائر کی درخواست کی جبکہ ٹرمپ بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ دونوں ممالک کو ایک سطح پر دیکھتے ہیں۔ اس طرزِعمل سے بھارت ناخوش ہے ۔

اہم خبریں سے مزید