پشاور( وقائع نگار) گندھارا ہندکو اکیڈمی کے تحت شہید ِپاکستان حکیم محمد سعید کے حوالے سے مضامین اور خاکوں کا مجموعہ ’’کتاب سعید ‘‘ کا دوسرا ایڈیشن تکمیل کے مراحل میں ہے۔ مذکورہ کتاب کا پہلا ایڈیشن گندھارا ہندکو بورڈپشاور کے بانی چیئرمین ڈاکٹر ظہور احمداعوان نے ترتیب دیا تھاجو کہ 622 صفحات پر مشتمل ہے، کتاب میں 92 سے زیادہ نامور علمی و ادبی شخصیات جن میں احمد ندیم قاسمی، ڈاکٹر اسلم فرخی، بشریٰ رحمان، امجد اسلام امجد سمیت کئی دیگر شخصیات بھی شامل ہیںجنہوں نے حکیم محمد سعید کے حوالے سے اپنے جذبات قلبی کو لفظوں کی زبان دی ہے۔