• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلات: علمائے کرام کی جانب سے بنیان مرصوص کانفرنس کا انعقاد

قلات(نامہ نگار) علماء کرام کی جانب سے بنیان مرصوص کانفرنس کا انعقاد کیاگیا قلات کے علماء کرام، مدارس کے مہتممین ،جامع مساجد کے خطباء کے علاوہ ڈپٹی کمشنر جمیل احمدبلوچ ایس پی شہزاد اکبر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اوراسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی نے بھی شرکت کی مولانا محمد اسماعیل، مولانا بلال احمدقادری، مولانا محمدعیسیٰ لہڑی ،مفتی محمدناصر مینگل ،مولانا محمدیونس لہڑی، مولانا محمدانس عمرانی،مولانا محمدشریف پندارنی اور دیگر نے خطاب کیا انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے جس طرح بہادری اور جواں مردی سے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسکو منہ توڑ جواب دیا وہ لائق تحسین ہے ہماری فوج نے دنیا کو یہ باور کرایا کہ ہم دنیا کی بہترین افواج ہیں دشمن کی ہر جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں ہماری افواج دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہیں ہمیں آپس میں اتحاد اتفاق پیداکرناچاہیئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
کوئٹہ سے مزید