• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے اور شہری مالی مشکلات کا شکار ہیں: سینیٹر سلمیٰ عطاءاللّٰہ جان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستانی نژاد کینیڈین سینیٹر سلمیٰ عطاءاللّٰہ جان نے کہا ہے کہ کینیڈا میں جرائم کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے اور عام شہری مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

سینیٹر سلمیٰ عطاءاللّٰہ جان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں عوام کی حمایت سے کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کو حکومت میں واپس لانا ہے۔ 

اُنہوں نے یہ بات حالیہ الیکشن میں مسی ساگا شہر سے کنزرویٹو پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدوار محمد اسحاق کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہی۔ 

اس موقع پر درجنوں پارٹی والینٹئرز میں تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب سے پرویز اختر، ڈاکٹر ارشد محمود اور عارف شیخ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 

محمد اسحاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسی ساگا شہر سے الیکشن جیت نہیں پائے مگر ہم نے اہلِ حلقہ کے دل جیتے ہیں۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیاسی جدوجہد جاری ہے اور اگلے الیکشن میں یہ سیٹ ہماری ہوگی۔

اس تقریب میں مختلف کمیونٹیز کے افراد کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید