• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے حوالے سے چار علاقائی ملکوں کا ماسکو میں خصوصی اجلاس

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروا(فائل فوٹو)۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروا(فائل فوٹو)۔

افغانستان کے حوالے سے چار علاقائی ملکوں کا ماسکو میں خصوصی اجلاس ہوا، جس میں روس، چین، ایران اور پاکستان کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس حوالے سے ماسکو سے روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ روسی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نے روسی وفد کی نمائندگی کی۔ 

روسی وزارت خارجہ کے مطابق علاقائی اجلاس ماسکو فارمیٹ کی رابطہ گروپ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ اجلاس میں ساتویں ماسکو فارمیٹ مشاورت اجلاس کے ایجنڈے اور حتمی دستاویز اور آئندہ سیشن کے ایجنڈے اور حتمی اعلامیے کی تیاری پر غور کیا گیا۔  

روسی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس کا مقصد افغانستان کے حوالے سے علاقائی اتفاق رائے کو مزید مضبوط بنانا تھا۔  

روسی وزارت خارجہ کے مطابق شرکاء نے افغانستان میں امن، استحکام اور علاقائی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید