سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود المرٹ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق نیتن یاہو شدید دباؤ کا شکار ہیں۔
تل ابیب میں عرب ٹی وی کو انٹرویو میں ایہود المرٹ نے کہا کہ نیتن یاہو پر جنگ بندی مخالف حکومتی حلیفوں کا دباؤ ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو پر جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شدید دباؤ ہے۔
ایہود المرٹ نے مزید کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔