• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے 171 ارکان کو ڈی پورٹ کردیا

اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے ارکان کو یونان اور سلوواکیا ڈی پورٹ کیا۔
اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے ارکان کو یونان اور سلوواکیا ڈی پورٹ کیا۔

اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے 171 ارکان کو ڈی پورٹ کردیا، ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے لیے روانہ امدادی بحری بیڑے صمود فلوٹیلا کو روکتے وقت گرفتار کیے گئے 171 مزید ارکان کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

ڈی پورٹ کیے گئے افراد کا تعلق یونان، اٹلی، فرانس، آئرلینڈ، سوئیڈن، پولینڈ، جرمنی، بلغاریہ، لتھوانیا، آسٹریا، لکسمبرگ، فن لینڈ، ڈنمارک، سلوواکیہ، سوئٹزرلینڈ، ناروے، برطانیہ، سربیا اور امریکا سے ہے۔

فلوٹیلا کے ارکان غزہ کیلئے انسانی امداد لے کر جا رہے تھے، اسرائیلی نیوی نے فلوٹیلا کے ارکان کو بحیرۂ روم میں روکا اور اسرائیلی بندرگاہ پر منتقل کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق  اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے ارکان کو یونان اور سلوواکیا ڈی پورٹ کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید