پاکستان کے اشعب عرفان ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
ایونٹ کے سیمی فائنل میں اشعب عرفان نے ہم وطن حمزہ خان کو 3-0 سے شکست دی، ان کا فائنل میں مقابلہ ملائیشیا کے ڈنکن لی سے ہوگا۔
سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ اشعب عرفان کی جیت کا اسکور 11-3، 11-8 اور 11-7 رہا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلی جارہی ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار ڈالرز ہے۔