• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سعودی عرب کو خواتین بیوٹیشنز بھیجے گا

جدہ (شاہد نعیم) پاکستان کی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) ہنر مند خواتین بیوٹیشنز کو سعودی عرب بھیجے گی۔ 

سرکاری میڈیا نے جمعہ کو اطلاع دی کہ ان خواتین کی ضرورت مملکت کی ایک نجی فرم کو ہے، درخواست دہندگان کے لیے مطلوبہ اہلیت کا معیار پیش کیا گیا ہے، یہ اقدام سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اقتصادی تعلقات کا حصہ ہے۔

پاکستان باقاعدگی سے خلیجی ممالک کو شعبہ طب کے پیشہ وروں، انجینئرز اور ٹیکنیشن سمیت ہنرمند افرادی قوت بھیجتا ہے۔

یہ تازہ ترین اقدام خوبصورتی اور ذاتی نگہداشت کے شعبے میں ہے، محکمہ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن سعودی عرب کو ہنر مند کارکنان (خواتین بیوٹیشنز) برآمد کرے گا۔

کارپوریشن نے بتایا کہ ایک سعودی فرم کو مختلف کاموں کے لیے بیوٹیشنز کی تلاش ہے جس میں سینئر ہیئر ڈریسر، نیل ٹیکنیشن (جیل اور ایکریلک)، آئی لیشیز اسپیشلسٹ، میک اپ آرٹسٹ، ویکسنگ و بلیچنگ اسپیشلسٹ اور وِگ ٹیکنیشن شامل ہیں۔ 

مطلوبہ قابلیت میں کم از کم تین سال کا تجربہ اور 40 سال سے کم عمر کی حد شامل ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید