• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ داخلہ نے ’’پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025‘‘ کا مسودہ تیار کرلیا

لاہور(نمائندہ جنگ)سماج دشمن عناصر کو نکیل ڈالنے کیلئے حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ داخلہ نے "پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025" کا مسودہ تیار کر لیا۔ایکٹ کے تحت امن عامہ اور معاشرتی فلاح کیلئے خطرہ بننے والے عناصر قانون کی گرفت میں آئیں گے، ایکٹ غنڈوں کی شناخت، نگرانی اور روک تھام کیلئے جامع قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ایکٹ کے تحت امن عامہ اور معاشرتی فلاح کیلئے خطرہ بننے والے عناصر قانون کی گرفت میں آئیں گے۔مجوزہ ایکٹ میں غنڈوں، بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی ہے۔ غنڈہ ایسا شخص ہے جو عادتاً بدنظمی، مجرمانہ سرگرمی یا سماج مخالف رویے میں ملوث، امن عامہ کیلئے خطرہ اور عوامی پریشانی کا باعث بننے والا ہے۔

اہم خبریں سے مزید