• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جارحانہ ڈاکٹرائن کو دنیا کے سامنے لایا جائیگا، مصدق ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان نے مثالی سفارتکاری کی جس کے نتیجے میں سفارتی محاذ پر کامیابی ملی، اس دفعہ پاکستان نے جس طرح کی ڈپلومیسی دکھائی ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی میں پوری وزارت خارجہ اور ان کی ٹیم کو سلیوٹ کرتا ہوں، بھارت کا جارحانہ ڈاکٹرائن دوسری جنگ عظیم جیسے خطرات پیدا کر رہا ہے جسے دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور عالمی دوروں کے ذریعے مؤقف پیش کیا جائے گا۔ میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے کو مودی حکومت نے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا اب پاکستان مخالف مہم کے لیے عالمی وفود بھیجے جا رہے ہیں۔ پاکستان نے بھی مؤثر جواب کے لیے وفود بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو عالمی نسل کشی کے ماہرین جن میں یہودی و اسرائیلی نام بھی شامل ہیں کھلی نسل کشی قرار دے رہے ہیں۔صحافی شہباز رانا نے کہاکہ مجموعی طور پر فریم ورک لاک ہے کہ اگلے سال کا جو پرائمری بجٹ کا خسارہ ہے یعنی قرضوں پر جو سود کی ادائیگی کے بعد جو باقی پیسہ حکومت کے پاس بچے گا باقی جو اخراجات بچ جاتے ہیں سود نکال کر اس کے اخراجات سے 21سو ارب روپے زیادہ ہونا چاہئے اس کے اندر رہ کر کام کرنا ہے. احسن اقبال نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی کا ایک ہزار ارب روپے کا حجم طے پا چکا ہے۔ وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ اس دفعہ پاکستان نے جس طرح کی ڈپلومیسی دکھائی ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی میں پوری وزارت خارجہ اور ان کی ٹیم کو سلیوٹ کرتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید