• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے بجٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پہلی ترجیح ہوگی،علی امین گنڈاپور

پشاور(جنگ نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لئے مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے روز ڈی آئی خان ڈویژن کے نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لئے ڈی آئی خان ڈویژن کے مجوزہ منصوبوں پر غوروخوص کیا گیا۔ ڈی آئی خان ڈویژن کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مذکورہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید