• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا نے بیانئے کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میڈیا ہائوسز اور سوشل میڈیا صارفین نے بیانیہ کی جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا، دنیا نے بھی پاکستانی موقف کو تسلیم کیا پاکستان نے نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی و اطلاعات کے محاذ پر بھی برتری حاصل کی جبکہ بھارت کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہوا،پاکستان کے دوست ممالک نے ہمارے حق و سچ پر مبنی بیانیہ پر ساتھ دیا، بھارتی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے بہادری، دلیری اور حکمت عملی کا ایسا مظاہرہ کیا جس سے دشمن پسپا ہوا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شجاعت، دور اندیش قیادت اور پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر کے شاہینوں کے کارنامے قابل تحسین ہیں، نیول چیف ایڈمرل محمد اشرف کی قیادت میں پاک بحریہ نے دشمن کو ساحلوں تک رسائی سے روکے رکھا اور پاکستان کو تاریخی فتح حاصل ہوئی، کراچی میں مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثمینہ قاسم کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے مسلح افواج کے سربراہان اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہماری فضائیہ اور بحریہ الرٹ تھیں بھارت کو جرات نہیں ہوئی کہ وہ ہمارے ساحلوں کا رخ کرے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تاریخی فتح سے نوازا۔
اہم خبریں سے مزید