کراچی(آئی این پی) پٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں تمام پٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع خان نے کہا کہ پیٹرولیم ایکٹ میں ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور ملک بھر میں احتجاجاً تمام پٹرول پمپس بند کردیں گے۔عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ایکٹ میں ترمیم سے ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر کو اختیارات مل جائیں گے اور وہ کسی بھی پمپ کو سیل کردیں ان اقدامات سے کرپشن بڑھے گی۔انھوں نے بتایا کہ وزیرپٹرولیم سے ڈیلرزایسوسی ایشن کاوفد پیرکوحتمی مذاکرات کریگا، اگر حکومت سے مذاکرات کامیاب نا ہوئے تو سخت فیصلے کریں گے۔