• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی کے شعبے کے آلات کی مقامی سطح پر تیاری بڑا سنگ میل ہے، اویس لغاری

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نےکہا کہ توانائی کے شعبے کے آلات کی مقامی سطح پر تیاری بڑا سنگ میل ہےیہ اقدام خود انحصاری، جدت اور پائیدار ترقی کی طرف اہم قدم ہو گایہ منصوبہ توانائی کے منظرنامے میں تبدیلی سے خود انحصاری اور در آمدار میں کمی کا باعث ہو گا ، ڈیٹا ڈیش بورڈ کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں ترقی کے سفر میں اہم جگہ کھڑا ہے،جنریشن کیپسٹی میں اضافے ہوا ہےتوانائی کے شعبے میں چیلنجز میں بھی اضافہ ہو رہا ہےیہ چیلنجز ٹیکنالوجی میں جدت کی وجہ سے بھی سامنے آ رہے ہیں ، اویس لغاری نے پاور سیکٹر میں اس وقت اصلاحات اور پالیسی سازی کیلیے مقامی طور پر تیار کردہ ڈیٹا ڈیش بورڈ اہم حیثیت رکھتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید