• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ‘ نوجوان کی گرفتاری کیخلاف لواحقین کا احتجاج، قومی شاہراہ بلاک

کوئٹہ (آن لائن) مستونگ میں نوجوان کی گرفتاری کے خلاف لواحقین نے کوئٹہ قومی شاہراہ کو مستونگ کے علاقے میں بلاک کرکے ہرقسم کی ٹریفک کو معطل کردیا جس سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، گزشتہ شب نامعلوم افراد کلی دتو میں عابد حسین کو اپنے ہمراہ لے گئے جس کا تا حال کوئی پتہ نہیں ،گرفتاری کے خلاف اہلخانہ اور عزیز و اقارب نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی۔
اہم خبریں سے مزید