• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوٹی پارلر سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم مانسہرہ فرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاون مومن آباد میں بیوٹی پارلر سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ تفتیشی حکام کے مطابق قتل کی واردات کا مرکزی ملزم شاہ ویر مانسہرہ میں مفرور ہے ۔17 مئی کی شب صائمہ نامی خاتون کی گردن کٹی اور جلی ہوئی لاش ملی تھی۔ فرار ملزم مقتولہ کا شوہر ہے جو مانسہرہ فرار ہوگیا ۔ملزم شاہ ویر نے قتل کی واردات سے 6 روز قبل صائمہ سے شادی کی تھی ۔ملزم اور مقتولہ میں شادی سے قبل دوستی تھی جو دو سے تین ماہ پرانی تھی ۔ملزم شاہ ویر نے مقتولہ صائمہ کا بیوٹی پارلر بنوانے میں بھی مدد کی تھی ،تفتیشی حکام کے مطابق واردات والے روز دونوں میں پہلے جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔واردات کے دوران تیز دھار آلے سے گردن پر وار کئے اور لاش کو جلا ڈالا،تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید