• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ میڈیکل کالجز فیس 18 لاکھ روپے تک مقرر کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے سے گریزاں

اسلام آباد( عاطف شیرازی ) پرائیویٹ میڈیکل کالجز میڈیکل طلبا کی فیس18لاکھ روپے تک مقرر کرنے کے پی ایم ڈی سی کا فیصلے پر عملدرآمد کرنے سے گریزاں ہیں ، پی ایم ڈی سی نے طلبا کےلیے میڈیکل فیس18 لاکھ روپے تک مقرر کرنے کے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے لیے دوبارہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز وزیر اعظم کی طرف سے ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبا کی فیس 18لاکھ روپے سالانہ کے حساب سے ایڈجسٹ کر رہے ہیں اور نہ ہی اضافی فیس وصولی ریفنڈ کی جا رہی ہے وزیر اعظم کی طرف سے ڈپٹی وزیر اعظم کی سربراہی میں بنائی گئی 25 رکنی کمیٹی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی زیادہ سے زیادہ سالانہ فیس تمام واجبات سمیت 18 لاکھ روپے مقرر کی تھی اس کمیٹی میں ملک کی معروف میدیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز چیئر ایچ ای سی وفاقی وزیر صحت پی ایم ڈی سی کے صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج اور پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے نمائندے بھی شامل ہے طلبا کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل کالجز ان کو اضافی وصول کردہ فیسوں کی واپسی کی جا رہی ہے نہ ہی ایڈجسٹمنٹ کی جا رہی ہے طلبا نے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے بھی وزیر اعظم کی کمیٹی کے فیصلے اور اس سلسلے میں پی ایم ڈی سی کے نوٹی فکیشن پر عمل درآمد کرانے کی اپیل کی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید