• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی پالیسی ہی نہیں، پری بجٹ سیمینار

لاہور( نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ʼʼ پری بجٹ سیمنارʼʼ تقریب کا انعقاد اچھرہ مودودی ٹرسٹ میں ہوا۔ جس کی صدرات نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔ سیمنار میں صدر پاکستان اکنامکس فورم مرزا عبدالرشید، مرزا منور حسن، اظہر بلال، ڈاکٹر میاں محمد اکرم ، عبدالعزیز عابد سمیت دیگر ماہر معاشیات نے شرکت کی اور وفاقی و صوبائی بجٹ کے حوالے موثر اور جامع تجاویز پیش کیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمران کو قرض لینے کی لت پڑی چکی ہے۔ حکمرانوں کی ترجیحات میں عوام کے ریلیف کیلئے کوئی جامع پالیسی سرے سے ہی موجود نہیں۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ و دیگر قائدین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایف ایم سے جان چھڑوائے بغیر ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جا سکتا۔
لاہور سے مزید