• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی طالبات نے انسانی جذبات کاجانچنے والاآلہ ایجاد کرلیا

لاہور(خبرنگار) پاکستانی طالبات اسماء فاطمہ اور عنایا خان نے انسانی جذبات کو جانچنے کے لیے آلہ ایجاد کر کے دنیا بھر کو حیران کر دیا۔ انہوں نے اپنا یہ پروجیکٹ دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ٹیکنالوجی ، ا،یروسپیس اور انجینئرنگ کے مقابلے ٹیکنو فیسٹ میں پیش کیا جو شمالی قبرس میں مئی کی پہلے ہفتے میں ہوا ۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اسماء فاطمہ اور عنایا خان کو ٹرافی اور شیلڈ کے ساتھ ساتھ 60 ہزار لیرے کا خصوصی انعام دیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا ۔ شمالی قبرس کے صدر ایرسن تاتار نے بھی پاکستانی طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
لاہور سے مزید