لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ترقی دینے کیلئے 44 ایڈیشنل سیشن ججوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کے سیشن ججوںکو 3 دن میں رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت کردی،مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ججوں کے حالیہ عدالتی فیصلوں کی کاپیاں بھی بھجوائی جائیں۔