• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی ڈی کازیادتی کے عادی مجرموں کوالیکٹرک بینڈ لگانے کافیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی نےریپ اورزیادتی کے عادی مجرموں کی کڑی نگرانی کیلئے الیکٹرک بینڈ لگانے کافیصلہ کیاہے ،مجرموں کے ٹخنوں پر الیکٹرک بینڈ فکس کئے جائیں گے،2یا زائد کیسز میں ملوث مجرمان کو الیکٹرک بینڈ لگائے جائیں گے جو سی سی ڈی کے کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے ہر گھنٹے بعدلوکیشنز ،اپڈیٹس سامنے آئیں گی،بینڈ خراب کرنے یا اتارنے پر فوری الرٹ جنریٹ ہوگا، بہتر چال چلن پرمخصوص وقت کے بعدالیکٹرک بینڈ اتار دیا جائیگا۔ابتدائی طور پر سی سی ڈی لاہور کو 30الیکٹرک بینڈ فراہم کئے جائیں گے، صوبہ بھر میں سی سی ڈی کو 100الیکٹرک بینڈ فراہم کئے جائیں گے ،ان کولگانے کا کام آئندہ 2روز میں شروع کردیا جائےگا۔سی سی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ریپ و بدفعلی کے عادی مجرمان کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
لاہور سے مزید