• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ ٹائون، ڈیفنس، جنوبی چھائونی اور ہنجروال میں لاکھوں کے ڈاکے

لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹرسے،نامہ نگار) مصطفی ٹاون میں ڈاکووں نے دوست محمدکے گھر گھس کر 3لاکھ 10 ہزار اور زیورات لوٹ لیے،ڈیفنس میں ظفر اقبال کے گھر سے2لاکھ 20 ہزار زیورات اور دیگر سامان،اقبال ٹاون میں نوید کمال کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر2لاکھ 10 ہزار ، زیورات اور دیگر سامان، جنوبی چھاونی میں بابر اشرف کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر 1لاکھ60 ہزار کی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان، اچھرہ میں ڈاکووں نے مسعود احمدکے گھر سے 1 لاکھ 50ہزار زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ہنجروال میں ڈاکووں نے محمد خان سے 60 ہزار ور دیگر سامان دیگر سامان چھین لیا، فیصل ٹاون سے فہیم ،شادمان سے منیر احمد اور مانگا منڈی سےز کریا یوسف کی گاڑیاں ، لٹن روڈ سے خواجہ احمد، ملت پارک سے افضال ،سبزہ زار سے شہزاد اقبال اور ہربنس پورہ سے قیصر اقبال کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئے۔کاہنہ سے نامہ نگار کے مطابق کاہنہ نو میں فیروزپوڑ روڈ پر دن دیہاڑے ڈاکو ارشد کی فوٹو گرافی کی دوکان سے4لاکھ روپے کا کیمرہ چھین کر فرارہوگئے ۔