پشاور(سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر حکومتی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے 70سے زائد کالعدم تنظیموں کو کھالیں جمع کرنے سے روک دیا ہے، وفاقی حکومت نے اس ضمن میں چاروں صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا ہے، 70 کالعدم تنظیموں کے بارے میں تفصیلی طور پر چاروں صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا ہے۔