• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ خضدار نے پشاورآرمی پبلک سکول کے زخم تازہ کردیئے، ملک مہر الٰہی

پشاور( جنگ نیوز)پشاورچیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈانڈسٹریزکے گروپ لیڈرملک مہرالٰہی،صدرشکیل احمدخان صراف ،سینئرنائب صدرحاجی طلاء محمدخان ،نائب صدرملک زوہیب عارف اورترجمان تنظیم تاجران شہزاداحمدصدیقی نے بلوچستان کے ضلع خضدارمیں اے پی ایس سکول کی بس کوتخریب کاروںکی جانب سے نشانہ بنانے کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ننھی معصوم جانوںکونشانہ بنانے والے کسی صورت انسان نہیں ہوسکتے،سانحہ خضدارنے پشاورآرمی پبلک سکول کے زخم تازہ کردیئے ہیں،دلخراش واقعے نے پورے ملک کو غم اور دکھ میں مبتلا کررکھاہے ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غمگین ہے،ہماری دلی ہمدردیاں تمام متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں،اپنے بیان میںانہوں نے مزید کہاکہ یہ حملہ نہ صرف معصوم بچوں پر بزدلانہ وار ہے بلکہ قوم کے مستقبل پربھی حملہ ہے،یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کررہا ہے،دشمن ہماری بہادر افواج کا سامنا نہیںکرسکتا تو وہ ایسے آسان اہداف کو نشانہ بنا کر اپنی شکست خوردگی ظاہر کر رہا ہے،پشاورکی تاجربرادری غمزدہ خاندانوں کے دکھ میںبرابرکی شریک ہے۔
پشاور سے مزید