• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں دو افراد قتل ، دو شہریوں کو لوٹ لیاگیا ،ایک شخص اغواء

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور میں دو افراد کو قتل کردیاگیا اور دو افراد کو لوٹ لیاگیا ایک شخص کو دو کروڑ تاوان کے لئے اغواء کیاگیا-تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود چارخانہ روڈ پر معمولی تکرار پر کونسلر شاہ گل نے اپنے جواں سال بھتیجے جعفر حیات کو ماں کے سامنے قتل کردیاگیا اور فرار ہوگیا ادھر شگئی بالا بابو قلعہ میں جائیداد تنازع پر رئیس الدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا پولیس نے مقتول کے بھائیوں عاصم ، سیار اورمعاذ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تھانہ شرقی کی حدود آبشار کالونی سے ڈھیری فارم کے ملازم ملنگ جان کو تاوان کے لئے اغواء کرلیاگیا - تھانہ رحمان بابا کی حدود رنگ روڈ پر رہزنوں نے برہان سے موبائل فون اور یکہ توت میں مظہر سے موٹر سائیکل ، موبائل اور پانچ ہزار روپے چھین لئے گئے پولیس نے الگ الگ رپورٹیں درج کرلی۔
پشاور سے مزید