• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولناک آتشزدگی نے درجنوں دکانیں اور گودام راکھ کا ڈھیر بنا دیا

پشاور(وقائع نگار) پشاور کے مصروف ترین تجارتی علاقے شعبہ بازار عوامی مارکیٹ میں جمعہ کے روز پیش آنے والی ہولناک آتشزدگی نے درجنوں دکانوں اور گوداموں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا، جس سے تاجروں کو لاکھوں کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کے بعد میئر پشاور حاجی زبیر علی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور متاثرہ تاجروں سے ملاقات کی، نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔میئر پشاور کے ہمراہ سابق ناظم اعلی پشاور حاجی محمد عمر مہمند بھی موجود تھے۔ متاثرہ تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر زبیر علی نے کہا کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے اور تاجر برادری کی مشکلات میں وہ تنہا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی و وفاقی حکومتوں سے فوری مالی امداد کی اپیل کی جائے گی تاکہ متاثرہ کاروباری افراد کو دوبارہ اپنے پاں پر کھڑا ہونے کا موقع دیا جا سکے۔ میئر پشاور زبیر علی نے اس افسوسناک واقعے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بڑے اقدام کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے تمام بڑے تجارتی مراکز، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور عوامی مقامات پر فائر سیفٹی ڈیوائسز اور جدید فائر پروٹیکشن سسٹمز کی تنصیب کو لازمی بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔
پشاور سے مزید